اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں القائم کلب بلیو نے ذیشان کلب ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرادیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 12:29

اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں القائم کلب بلیو نے ذیشان کلب ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرادیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں القائم کلب بلیو نے ذیشان کلب ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرادیا، این آئی ایچ گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے کے ایک اہم میچ میں دونوں ٹیمیں آی ایک گول سے برابر رہیں دوسرے ہاف میں القائم کلب بلیو نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا،ذیشان کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے ہیں، پہلے ہاف کے 24 ویں منٹ میں القائم کلب بلیو کے مجتبی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے دو منٹ بعد ذیشان کلب کے ابراہیم نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، دوسرے ہاف کے 31 ویں منٹ میں القائم کلب کے عارف نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، میچ کمشنر کے فرائض عدنان بیگ نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

آج ہفتہ کو فرینڈز کا مقابلہ القائم کلب وائٹ سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 12:29:01