اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ، القائم کلب بلیو نے ذیشان کلب کو ہرا دیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:14

اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ، القائم کلب بلیو نے ذیشان کلب کو ہرا دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) اسلام آباد امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں القائم کلب بلیو نے ذیشان کلب ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

این آئی ایچ گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں، دوسرے ہاف میں القائم کلب بلیو نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا، ذیشان کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، پہلے ہاف کے 24 ویں منٹ میں القائم کلب بلیو کے مجتبیٰ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے دو منٹ بعد ذیشان کلب کے ابراہیم نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، دوسرے ہاف کے 31 ویں منٹ میں القائم کلب کے عارف نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کر دیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا۔

میچ کمشنر کے فرائض عدنان بیگ نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ کو فرینڈز کا مقابلہ القائم کلب وائٹ سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 13:14:53