یونٹی فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

اسلام فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دیدی ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 15 ہزار روپے نقد انعام دیا جائیگا ،ْ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10 ہزار روپے نقد انعام دیا جائیگا

جمعہ 14 ستمبر 2018 14:37

یونٹی فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) یونٹی فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری سٹیفن جونز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اسلام فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دیدی ہے ،ْٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین سولہ رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ماڈل ٹاون کلب, غوری کلب, مہران کلب, القائم کلب, قائداعظم کلب، یوتھ پاور کلب، اکبر کلب، ترامڑی کلب، راوی کلب، ذیشان کلب، کرن کلب، روور کلب، حیدری کلب، ایلیٹ کلب، اسلام آباد اکیڈمی اور پاک سپورٹنگ کلب شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 8 میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون کلب کا مقابلہ غوری کلب سے، مہران کلب کا القائم کلب، قائداعظم کلب کا یوتھ پاور کلب، اکبر کلب کا ترامڑی کلب، راوی کلب کا ذیشان کلب، کرن کلب کا روور کلب، حیدری کلب کا ایلیٹ کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کا مقابلہ پاک سپورٹنگ کلب سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 16 ستمبر کو، سیمی فائنلز17 ستمبرکو اور فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 15 ہزار روپے نقد انعام دیا جائیگا اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10 ہزار روپے نقد انعام دیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 14:37:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :