ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 17:29

ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا یونٹی فٹ بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

ٹیم کے کوچ صدیق بنگش نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 22 کھلاڑی حصہ لے رہے تھے۔ ٹیم کی قیادت عثمان یامین کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب اپنا پہلا میچ غوری کلب کے خلاف (آج) ہفتہ کو جناح سٹیڈیم کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 17:29:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :