ہتھر واٹسن اور ریبیکا مارینو کیوبک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 14 ستمبر 2018 17:44

ہتھر واٹسن اور ریبیکا مارینو کیوبک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
مونٹریال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) انگلیند کی نامور ٹینس سٹار ہتھر واٹسن اور کینیڈا کی ریبیکا مارینو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت کیوبک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلیند کی نامور ٹینس سٹار ہتھر واٹسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان لیلہ فرنینڈز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں کینیڈا کی ریبیکا مارینو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی کھلاڑی گورجینا گارشیا کو شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انکی فتح کا سکور 6-7، 6-2 اور 6-4 تھا ۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 17:44:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :