احسان مانی کھوج لگائیں جھوٹا کون ہے،عبد القادر

سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کی چیف سلیکٹر انضمام الحق اور جونیئر چیف سلیکٹر باسط علی کو کلین چٹ دینے کے فیصلے پر تنقید

جمعہ 14 ستمبر 2018 20:45

احسان مانی کھوج لگائیں جھوٹا کون ہے،عبد القادر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور جونیئر چیف سلیکٹر باسط علی کو کلین چٹ دینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی فائل بند نہ کریں بلکہ کھوج لگائیں تینوں میں جھوٹا کون ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے انضمام الحق اور باسط علی کے تنازع کی فائل بندکرنے پر پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، عبدالقادر کا کہنا ہے کہ احسان مانی فائل بند نہ کریں بلکہ کھوج لگائیں جھوٹا کون ہے ۔

عبدالقادر نے کہا کہ احسان مانی نے اسی طرح فیصلے کئے تو انہیں آگے بہت مشکل ہوگی اور وہ بھی چیئرمین پی سی بی سے کئی سوالات پوچھ سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ شدید گرمی میں کرانے کی سزا کس کو دینی چاہیے، چار روزہ میچ کھیلنے کے ایک روز بعد ون ڈے میچ کھیلنا مشکل ہوتا ہے
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 20:45:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :