مفت تعلیم صدقہء جاریہ اور عین عبادت ہے، جاوید میانداد

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:06

مفت تعلیم صدقہء جاریہ اور عین عبادت ہے، جاوید میانداد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) مایہ نازکرکٹرجاویدمیاندادنے کہاہے کہ مستحق بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی صدقہء جاریہ اور عین عبادت ہے،آج کے دورمیں جب پرائیویٹ اسکول اپنی فیسوں میں من مانااضافہ کرنے کواپناحق سمجھتے ہیں، لیومنری لرننگ سرکل فائونڈیشن سڑکوں سے بچوں کو اٹھاکر اسکول میں لارہاہے تاکہ آوارہ پھرنے کے بجائے یہ بچے پڑھ لکھ کر اپنے وطن کا نام روشن کریں،ٹیمLLCFاور ایم این اے نجیب ہارون کے جذبے نے انتہائی متأثرکیاہے، ہر ممکنہ تعاون کروں گادیگر ادارے بھی آگے بڑھیں۔

یہ باتیں انہوں نے فاطمہ جناح کالونی نیوکراچی سیکٹر11-Eمیں لیومنری لرننگ سرکل فائونڈیشن کیمپس IIکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ایم این اے نجیب ہارون کے صاحبزادے حمزہ نجیب ،نائب صدر سندھ سید اظہرالحسن قادری،محمدفاروق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید میاندادودیگرمقررین نے کہاکہ لیومنری لرننگ سرکل فائونڈیشن نے بہترین قدم اٹھایاہے جو بارش کا پہلاقطرہ ثابت ہوسکتاہے،دیگر اداروں اور صاحبان ثروت ان کی تقلید کریں تو ملک سے ناخواندگی کا جلد خاتمہ ممکن ہے۔

محمدفاروق نے بتایاکہ لیومنری لرننگ سرکل فائونڈیشن کے تحت ان بچوں کو ناصرف تعلیم بلکہ ایک وقت کا کھانا ، یونیفارم ، کتابیں ، کاپیاں ، اسٹیشنری اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،ہمارامقصد والدین کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچاتے ہوئے مستحق طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جاوید میاندادنے فیتہ کاٹ کر اسکول کا افتتاح کیابعدازاں بچوں میں اسکول بیگ اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 22:06:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :