پاکستان ڈیف ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو 38 رنز سے ہرا دیا

جمعہ ستمبر 22:49

پاکستان ڈیف ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلہ ..
لاہور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2018ء) بنگلہ دیش کے دورہ پر جانے والی پاکستان ڈیف ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان بنگلہ دیش ٹیم کو 38 رنز سے شکست دیدی۔ ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ڈیف ٹیم نے مقررہ بیس اوورز کے کھیل میں سات وکٹوں پر 117 رنز سکور کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طرف سے نمایاں کھلاڑیوں میں بلال یوسف نے 30، جبار علی نے 15 جبکہ کپتان قمر نے 25 نمایاں رنز سکور کیے۔ پاکستان کے تین کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے باولنگ میں ایم ڈی ریاض نے دو جبکہ اکبر محمود نے ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 118 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان بنگلہ دیش ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں پر 79 رنز بنا سکی۔ شہریار ایمن 19 اور ایم ڈی عمران نے 13 نمایاں رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے بائولنگ میں وقاص، قمر اور نعیم نے دو دو جبکہ بلال طارق نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر پاکستان ڈیف ٹیم کے کپتان قمر نوید کو بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/09/2018 - 22:49:03

Your Thoughts and Comments