چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مصر کے یوسف سلیمان نے مردوں اور مصر کی رووان ریلز نے خواتین کے ٹائٹل جیت لئے

جمعہ ستمبر 23:08

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مصر کے یوسف سلیمان نے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2018ء) چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مصر کے یوسف سلیمان نے مردوں اور مصر کی رووان ریلز نے خواتین کے ٹائٹل جیت لئے۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر مارشل ارشد ملک تھے جہنوں ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ غیر ملکی سفراء، سابق ورلڈ چیمپئنز جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مردوں کے فائنل میں مصر کے یوسف سلیمان نے ہانگ کانگ کے لیو آؤ کوایک سخت مقابلے میں ہر ا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی گیم سے ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم لیو آؤ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پہلی گیم میں 13/11 سے کامیابی حاصل کرکے 1گیم کی برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

دوسری گیم میں بھی کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں لیو آؤ نے 13/11سے کامیابی حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

سلیمان نے تیسری گیم میں11/7سے کامیابی حاصل کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ چوتھی گیم میں بھی انہوں نے 11/6سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ کو فیصلہ کن گیم تک پہنچا دیا۔ آخری گیم میں انہوں نے 11/6سے کامیابی حاصل کر کے چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کی۔ خواتین کے فائنل میچ میں مصر کی رووان ایلربی نے ایک یک طرفہ مقابلے میں اپنی ہم وطن نادا عباس کو32منٹ جاری رہنے والی میچ میں ہر اکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

رووان ایلربی پہلی گیم سے ہی اپنی حریف پر حاوی رہیں اور پہلی گیم میں 11/5سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے دوسری گیم میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،اور دوسری گیم میں11/8سے کامیابی حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ تیسری گیم میں بھی وہ اپنی حریف پر حاوی رہیں اور 11/7سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ایران، تھائی لینڈ، آئرلینڈ، ہالینڈ، ملائیشیا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/09/2018 - 23:08:08

Your Thoughts and Comments