بال ٹمپرنگ کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں پر نسل پرستی کا الزام لگ گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:48

بال ٹمپرنگ کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں پر نسل پرستی کا الزام لگ گیا
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15ستمبر2018ء) انگلینڈ کے پاکستانی نژاد ٹیسٹ آل راونڈر معین علی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر نسل پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2015ءمیں کارڈف ٹیسٹ کے دوران ایک آسٹریلوی کھلاڑی انہیں” اسامہ“ کہہ کر پکارتا رہا نام سے پکارتے تھے۔آسٹریلوی کھلاڑی جو اپنے خراب رویے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں معین علی کے الزام نے ایک بار پھر انہیں آئینہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔

معین علی کہتے ہیں کہ2015 ءکی ایشز سیریز میں جب وہ آسٹریلوی کے خلاف کھیلنے کے لئے میدان میں اترے تو انہیں ایک کھلاڑی نے اسامہ کہہ کر پکارالیکن انہوں نے اس کھلاڑی کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔معین علی نے یہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا ہے جو آئندہ ماہ ایک برطانوی اخبار میں منظر عام پر آئےگی۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ سپنرمعین علی کا کہنا ہے کہ کارڈف ٹیسٹ میں جب وہ پہلی بار میدان میں اترے توآسٹریلوی کھلاڑی نے ان کو اسامہ کہہ کر جملہ کسا۔

معین علی نے ٹیسٹ میں77رنز بنائے اور پانچ وکٹ حاصل کئے،اس میچ میںانگلینڈ نے آسٹریلیا کو169رنز سے شکست دی۔معین علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف یہ میری پہلی میچ وننگ کارکردگی تھی لیکن اس میچ میں ایک کھلاڑی کی جانب سے کسے جانے والے اس جملے نے مجھے سخت دھچکا پہنچایا۔وہ کھلاڑی کہہ رہا تھا کہ اس اسامہ کو قابو کرنا ہے۔معین علی نے تحریر کیا ہے کہ میں نے جو سنا اس سے مجھے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا،یہ سن کر میرا چہرہ لال ہوگیا کیوں کہ کرکٹ کے میدان میں پہلی بار اس قدر غصے میں دکھائی دیا تھا یہ جملہ میری برداشت سے باہر تھا۔

معین علی کا مزیدکہنا تھا آسٹریلیا واحد حریف ٹیم ہے جسے میں ناپسند کرتا ہوں، پوراکینگرو سکواڈ ہی بد اخلاق ہے، میری ناپسندیدگی کی وجہ صرف یہ نہیں کہ وہ کرکٹ میں ہمارا پرانا دشمن ہے بلکہ آسٹریلینز حریف کھلاڑیوں کو بے عزت کرتے ہیں۔معین علی نے کہاکہ میں عام طور پر کچھ غلط ہوجانے پر لوگوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں لیکن آسٹریلوی پلیئرز کے ساتھ ایساکرنا مشکل ہے، میں پہلی بار ان کے خلاف 2015ءورلڈ کپ سے پہلے سڈنی میں کھیلا تھا، وہ ہمارے خلاف صرف سخت مزاج نہیں رہے بلکہ تقریباً گالی کلوچ کر رہے تھے، میں جتنا ان کے خلاف کھیلا اتنا ہی برا محسوس کیا۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 14:48:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :