انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز پرسوں ہوگا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:33

انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز پرسوں ہوگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز پرسوں پیر سے ہوگا ،ْپی سی بی کے مطابق پانچویں مرحلے میں ملک کے مختلف مقامات پر 9 میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور لاہور ریجن وائٹس کے مابین میچ مرغزار کرکٹ گرائونڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

فاٹا اور ملتان ریجن کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد اور کراچی ریجن بلیوز کے درمیان میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی ریجن کی ٹیمیں ٹی ایم سی گرائونڈ، کراچی میں پنجہ آزما ہوں گی۔ بہاولپور اور حیدر آباد ریجن کے درمیان میچ نیشنل گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

لاہور ریجن بلیوز اور سیالکوٹ کی ٹیمیں جناح سٹیڈیم، گوجرانوالہ میں مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد اور پشاور ریجن کے درمیان میچ سپورٹس کمپلیکس، مردان میں کھیلا جائے گا۔ لاڑکانہ اور کراچی ریجن وائٹس کی ٹیمیں فیصل آباد میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ فیصل آباد اور آزاد جموں کشمیر کے درمیان میچ میرپور کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 15:33:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :