آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:52

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
برج ٹائون۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن ویمن ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی کیریبین پہنچ چکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج اتوار کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 19 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 میں سے 6 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، آسٹریلوی ٹیم پانچ فتوحات کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ پانچ فتوحات کے ساتھ تیسرے، پاکستان چار فتوحات کے ساتھ چوتھے، بھارت چار فتوحات کے ساتھ پانچویں، ویسٹ انڈیز تین کامیابیوں کے ساتھ چھٹے، جنوبی افریقہ دو کامیابیوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکن ٹیم آٹھ میں سے ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 15:52:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :