ہیتھر واٹسن اور سوفیا کینن کینیڈا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 15 ستمبر 2018 21:08

ہیتھر واٹسن اور سوفیا کینن کینیڈا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
ٹورنٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) ہیتھر واٹسن اور سوفیا کینن پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے کینیڈا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں برطانوی کھلاڑی ہیتھرواٹسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کی کھلاڑی ریبیکا مرینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، امریکن کھلاڑی سوفیا کینن نے مونیکا پوئیگ کو 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 21:08:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :