ایشیاءکپ: ہانگ کانگ کی آدھی ٹیم پوویلین لوٹ گئی

مخالف ٹیم کو جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے، سرفراز احمد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 ستمبر 2018 18:01

ایشیاءکپ: ہانگ کانگ کی آدھی ٹیم پوویلین لوٹ گئی
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2018ئ) ایشیاءکپ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کی آدھی پاکستان کے خلاف پوولین لوٹ چکی ہے ۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے کپتان انوشمان رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہانگ کانگ کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو نزاکت خان اور انشومان رتھ میدان میں آئے جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلا اوور محمد عامر نے پھینکا، پانچویں اوور میں رن لینے کی کوشش کے دوران شاداب خان نے زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نزاکت خان کو رن آﺅ ٹ کیاجو 17 کے مجموعی جبکہ 13 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے۔

فہیم اشرف نے 19رنز بنانے والے کپتان انشومن رتھ کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا، کرسٹوفر کارٹر2رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر امام الحق کو کیچ تھما کر پوویلین لوٹے جب کہ شاداب خان نے باﺅلنگ سپیل کی پہلی بال پر 7رنز بنانے والے بابر حیات کو سرفراز احمد کے ہاتھوں سٹمپ آﺅٹ کروایا ، احسان خان بغیر کوئی رن بنائے شاداب کی گگلی پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ،گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے تاہم مخالف ٹیم کو جلد آو¿ٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے کہا کہ فائنل تک پہنچنے کے لیے 6 میں سے 5 میچز لازمی جیتنا ہوں گے، ٹورنامنٹ بہت اہم ہے کچھ نہیں کہہ سکتے کون جیتے گا تاہم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی ٹیم نے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا، یہ ان کے لیے بڑا ایونٹ ہے، آج 4 فاسٹ باﺅلرز اور ایک سپنر کےساتھ کھیلیں گے۔ہانگ کانگ کےخلاف قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔

ہانگ کانگ کی ٹیم کپتان انوشمان رتھ، بابر حیات، نزاکت خان، تنویر افضل، اعزاز خان، کرسٹوفر کارٹر، ندیم احمد، اسکوٹ مکینی، احسن خان، احسان نواز اور کنچٹ شاہ پر مشتمل ہے۔دبئی کا موسم شدید گرم ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔ہانگ کانگ کی ٹیم تیسری مرتبہ ایشیاءکپ میں شرکت کررہی ہے، پہلی مرتبہ اس نے 2004 ءمیں سری لنکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں شرکت کی اور اس کے بعد 2008 ءمیں پاکستان میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا تاہم دونوں مرتبہ وہ کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اب تک 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جاچکے ہیں اور دونوں ہی میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک مرتبہ پھر آئی سی سی نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے میچوں کو بین الاقوامی میچوں کا درجہ دے رکھا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بنگال ٹائیگرز نے سری لنکا کو 137 رن سے ہرا دیا تھا۔ 
وقت اشاعت : 16/09/2018 - 18:01:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :