سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں کھیلا جائیگا

پیر 17 ستمبر 2018 14:06

سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں کھیلا جائیگا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں بدھ کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 21 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 22 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 24 ستمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 سمتبر کو کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 14:06:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :