مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے گاڑی پر چکن تک بیچی ،ْ معین علی

میرے والد میر پور آزاد کشمیر کے رہنے والے اور خطے کے روایتی والد کی طرح ہیں ،ْکتاب میں انکشاف

پیر 17 ستمبر 2018 14:06

مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے گاڑی پر چکن تک بیچی ،ْ معین علی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) انگلش آل رائونڈر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں کرکٹر بنانے کیلئے بہت محنت کی ،ْانہوں نے گاڑی پرچکن فروخت کی اورمجھے گھر میں بولنگ مشین لا کر دی۔انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نے یہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیاجس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد میر پور آزاد کشمیر کے رہنے والے اور خطے کے روایتی والد کی طرح ہیں۔

(جاری ہے)

آل رائونڈر نے بتایا کہ ان کے والدکی شادی برصغیر کی روایت کے مطابق والدین کی مرضی سے ہوئی، 1979 میں جب میرے والد 24 سال کے تھے تو وہ اپنے جڑواں بھائی یعنی چچا شبیر کے ساتھ پاکستان گئے۔انگلش کرکٹرکا کہنا تھا کہ والد کے پاکستان جانے پر دادی نے دونوں کی شادی کیلئے گائوں میں 2 بہنوں کو پسند کیااور والد نے تو شادی سے قبل والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا ۔معین علی نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے 3ماہ بعدوالد برمنگھم آ گئے تھے ،ْ والدہ 1980 میں برطانیہ آئیںتھیں۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 14:06:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :