قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچز 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے

اسلام آباد اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائیگا

پیر 17 ستمبر 2018 14:06

قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچز 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچز 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پشاور اور نیشنل بنک کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور وائٹس اور حبیب بنک کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ فاٹا اور کے آر ایل کی ٹیمیں ایبٹ آباد سٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔ کراچی وائٹس اور زرعی ترقیاتی بنک کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور بلیوز اور واپڈا کی ٹیمیں ایل سی سی اے گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ملتان اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 14:06:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :