چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ 19 ستمبر سے قطر میں شروع ہوگی

پیر 17 ستمبر 2018 14:08

چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ 19 ستمبر سے قطر میں شروع ہوگی
دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ 19 ستمبر سے قطر میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ 19 سے 25 ستمبر تک قطر میں کھیلی جائیگی جس میں محتلف ممالک کے کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں چمپئن شپ سات دن تک جاری رہنے کے بعد 25 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 14:08:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :