زمبابوین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ،ْحتمی شیڈول کااعلان بعد میں کیا جائیگا

پیر 17 ستمبر 2018 14:08

زمبابوین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ،ْحتمی شیڈول کااعلان بعد میں کیا جائیگا
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر زمبابوے نے آئندہ برس جنوری میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا تاہم اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز اکتوبر میں کھیلی جائیگی ،ْ دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ،ْمعاملات طے ہونے کے بعد حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چوہدری نے بتایا کہ دونوں ممالک کے بورڈز حکام نے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی پر اصولی طور پر اتفاق کر لئے ہیں، ہم نے جنوری میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا انعقاد کرنا ہے اسلئے حکام نے زمبابوے کے خلاف اکتوبر میں سیریز کھیلنے کو بہتر سمجھا ہے تاہم ابھی چند چیزوں کا طے ہونا باقی ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 14:08:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :