آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 40 رنز سے ہرا دیا، سونی لوس میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

پیر 17 ستمبر 2018 16:31

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 40 رنز سے ہرا دیا، سونی لوس میچ کی بہترین کھلاڑی قرار
برج ٹائون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 40 رنز سے ہرا دیا، سونی لوس نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر اور مریزن کیپ نے 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، سونی لوس میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

برج ٹائون میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، سونی لوس 58 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان وان نائیکرک 46 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، سٹیفنی ٹیلر نے 3 اور دیندرا ڈوٹن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 46 اوورز میں 161 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کیمپ بیلی 46 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، مریزن کیپ نے 3 وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 17/09/2018 - 16:31:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :