دفاعی چیمپئن فرانس اور کروشیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 17 ستمبر 2018 16:31

دفاعی چیمپئن فرانس اور کروشیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ فائنل میں پہنچ گئیں
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) دفاعی چیمپئن فرانس اور کروشیا کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں دفاعی چیمپئن فرانس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسپین کو 3-2 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ کروشیا نے امریکہ کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، 2-2 سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد کروشین کھلاڑی بورنا کورک نے پانچویں اور آخری میچ میں امریکن کھلاڑی فرانسز تیافوئے کو 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے کانٹے دار مقابلے کے بعد زیر کر کے ٹیم کو 3-2 سے کامیابی دلا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کروشیا کو فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمپئن فرانس کا چیلنج درپیش ہو گا، دونوں کے درمیان فائنل 23 سے 25 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 16:31:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :