پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن نے ورلڈ ٹور کیلئے آٹھ ر کنی ٹیم کا اعلان کر دیا

پیر 17 ستمبر 2018 19:13

پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن نے ورلڈ ٹور کیلئے آٹھ ر کنی ٹیم کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن نے ورلڈ ٹور کیلئے آٹھ ر کنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سکیرٹری جنرل پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان نے بتایا، کہ ورلڈ ٹور بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے آٹھ ر کنی ٹیم 22 ستمبر کو کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹور بائولنگ چمپئن میں پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن ٹیم پہلی دفعہ بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہیں۔

نیشنل ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی اعجاز الرحمان، اخمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر خیات، دانیال شاہ اور امجد محمود کریئنگے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹور بائولنگ چمپئن شپ کیلئے ساری تیاریاں مکمل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹور بائولنگ چمپئن شپ میں پوری دنیا سے بائولز شرکت کریں گے، چمپئین شپ 23ستمبر سے 27 ستمبر تک تھایی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔

سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے۔ کہ ہمیں 2015 میں ایگزیکٹیوں کمیٹی سپورٹس بورڈ آف پاکستان نے بائولنگ کلب کیلئے پلاٹ کی ایپرول دی اور اس کا PCI میں جمع کر چکے ہیں۔ مگر ابھی تک اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ اگر پاکستان میں انٹرنیشنل سطح کا بائولنگ کلب بن جائے تو ہم 40 سے 50 تک ممالک کے باولرز کو پاکستان میں کا سکتے ہیں۔ جس سے پاکستان کی امیج بہتر ہوگی۔ اور لوگوں کو تفریح کے علاوہ دلچسپ مقابلے کو ملے نگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان خود سپورٹس میں رہ چکے ہے اور ان کو چاہئے کہ فی الفور حکامات جاری کر دے اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اچھے اقدامات کریں۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 19:13:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :