بھارت نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کیلئے بہانے بنانا شروع کردیے

بھارت ایشیا کپ کے سلسلے میں ابوظہبی میں میچز کھیلنے سے انکاری، 19 ستمبر کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کو ابوظہبی میں 2 میچز کھیلنا ہوں گے

muhammad ali محمد علی پیر 17 ستمبر 2018 19:01

بھارت نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کیلئے بہانے بنانا شروع کردیے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2018ء) بھارت نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کیلئے بہانے بنانا شروع کردیے، بھارت ایشیا کپ کے سلسلے میں ابوظہبی میں میچز کھیلنے سے انکاری، 19 ستمبر کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کو ابوظہبی میں 2 میچز کھیلنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کیلئے بہانے بنانا شروع کردیے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا کوئی بھی میچ ابوظہبی میں نہ رکھا جائے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے خلاف قوائد جاتے ہوئے دبئی میں ہی تمام میچز کھیلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کو ابوظہبی میں 2 میچز کھیلنا ہوں گے۔ شکست کے خوف میں مبتلا بھارتی ٹیم سفری تھکاوٹ اور گرمی کا بہانہ بنا کر ابوظہبی میں میچز نہیں کھیلنا چاہتی اور اپنا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم میچ پرسوں بدھ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس میچ سے قبل فروخت ہوچکے ہیں۔ پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کیخلاف کھیل چکی ہے، جبکہ دوسرا میچ 19 ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 19:01:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :