آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے، جیمز فالکنر

ٹیم میں واپسی کی امید ختم نہیں ہوئی، ابھی بھی ٹیم کیلئے عمدہ پرفارم کر سکتا ہوں، آسٹریلوی آل رائونڈر

منگل 18 ستمبر 2018 16:05

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) آسٹریلوی آل رائونڈر جیمز فالکنر نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے، مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

فالکنر نے 2015ئ میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اس کے بعد وہ تاحال ٹیم کیلئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کرکٹ آسٹریلیا کے سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محروم ہونا پڑا تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میری ٹیم میں واپسی کے حوالے سے امید ختم نہیں ہوئی، میں ابھی بھی ٹیم کیلئے عمدہ پرفارم کر سکتا ہوں اور مجھے پورا یقین ہے کہ انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ میرے لئے ٹیم میں واپسی کا سبب بنے گا، آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی کوشش ہو گی کہ 2015ئ ورلڈ کپ کی کارکردگی دوہراتے ہوئے ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں کردار ادا کروں۔۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 16:05:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :