کراچی جونیئر اور یوتھ چیمپیئن شپ کا انعقاد اکتوبر و نومبر میں ہوگا‘ اصغر بلوچ

منگل 18 ستمبر 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سندھ بھر میں کلبس کی سطح پر باکسنگ کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا‘ ماضی میں ان ہی لوکل کلبس نے بہترین کھلاڑی پیدا کئے جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس بات کا اظہار سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ نے لیاری ویلفیئر سینٹر باکسنگ کلب چاکیواڑہ لیاری میں کراچی کے چھ اضلاع کے صدور و سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر ریفری‘ ججز‘کمیشن‘سندھ کے صدر بدالغنی درویش‘ اولمپیئن ملنگ بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر وزیراعظم عران خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کے پی ٹی‘ اسٹیل ملز‘ کے الیکٹرک اور سندھ گورنمنٹ پریس کی باکسنگ ٹیموں کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور ساتھ ہی نئے باکسرز کو ملازمتیں دینے کی اپیل بھی کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفد کی صورت میں سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان سے ملاقات کرکے موجود درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں تمام اضلاع کے سیکریٹریز نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کیا اور باہمی رضا مندی سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ27اور28اکتوبر کو کراچی ویسٹ میں جونیئر چیمپئن شپ جبکہ2سی3نومبر کو کراچی سائوتھ میں یوتھ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں کراچی کے 6اضلاع سائوتھ‘ویسٹ‘ایسٹ‘سینٹرل‘ملیر اور کورنگی کے باکسرز بھرپور شرکت کرینگے۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 16:59:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :