پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی شرکت بھی متوقع

منگل 18 ستمبر 2018 18:17

پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی شرکت بھی متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کا ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا دیکھنے کیلئے (کل) بدھ کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے دورے کے بعد (آج)متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں ان کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے جانے کا بھی امکان ہے۔یاد رہے کہ چمپئنزٹرافی کے فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 18:17:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :