مہاجرین کی شہریت بارے وزیراعظم کے بیان پر تحفظات ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

انڈیا اور پاکستان کا کرکٹ میچ روایتی کھیل سے ہٹ کر ہوگا پاکستانی ٹیم پر پوری قوم کا اعتماد ہے، میر جام کمال عالیانی

منگل 18 ستمبر 2018 20:12

مہاجرین کی شہریت بارے وزیراعظم کے بیان پر تحفظات ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعلی بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے صدر میر جام کمال عالیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مہاجرین کی شہریت سے متعلق بیان پر کئی تحفظات ہیں، ملکی فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔انہوںنے یہ بات منگل کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر فراریوں اور ان کے کمانڈروں کی جانب سے ہتھیار پیکنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا افغان مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق وزیرِاعظم کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہر ممالک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں، مہاجرین کے متعلق موجود پہلے سے طے شدہ پالیسی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیرِاعظم نے گزشتہ دنوں کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہونیوالے افغانوں کے بچوں اور چالیس سال سے مقیم بنگالیوں کو شناختی کارڈز کے اجرا کیلئے وزارتِ داخلہ سے گزارش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگالی چالیس سال سے پاکستان میں مقیم ہیں، یہ بھی انسان ہیں اور ان کے بھی حقوق ہیں۔ آج بھی قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیج سکتے کیونکہ اس بارے میں عالمی قوانین موجود ہیں، یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، مہاجرین کے پاکستان میں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نسلیں یہاں پروان چڑھ رہی ہیں، جو مہاجرین یہاں آباد ہیں ان کے لیے قانون بنانا ہو گا، اگر ان مہاجرین سے متعلق فیصلہ نہ کیا گیا تو مسائل پیدا ہوں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا انڈیا اور پاکستان کا کرکٹ کا میچ روایتی کھیل سے ہٹ کر ہوگا پاکستانی ٹیم پر پوری قوم کا اعتماد ہے امید ہے کہ وہ بہترین کھیل کھیلنے گے اور قوم کو مایوس نہیں کرینگے اور پاکستانی ٹیم کو بہترین فیلڈنگ کرنا ہوگا اور پوری کو قوم کے معیار پر اترنا ہوگا ۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 20:12:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :