نیشنل انڈر 15فٹ بال چیمپئین شپ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں، محمد عامرجان

منگل 18 ستمبر 2018 21:05

نیشنل انڈر 15فٹ بال چیمپئین شپ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں، محمد عامرجان
لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا کا بڑا کھیل ہے اور پاکستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ موجود ہے نیشنل انڈر 15فٹ بال چیمپئین شپ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں اس سے قبل سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب انڈر 15بوائز کپ بھی کرایا جس سے کئی پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے پنجاب سٹیڈیم میں نیشنل انڈر 15فٹ بال چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق ،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) احمدیارخان لودھی ، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر، قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جے اے نوگیرا بھی موجود تھے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے ، گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ نکالنے کیلئے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ سے پنجاب تک مختلف گیمز کی چیمپئین شپ منعقد کروائی جائیں گی ، نیشنل انڈر 15فٹ بال چیمپئین شپ کے انعقاد پر اس کے منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں سپورٹس بورڈ پنجاب تمام ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر سپورٹس کی ترقی کیلئے اقدامات کرتارہے گا، اس موقع پر معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کی ترقی کیلئے بھی بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہو، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر) احمد یارخان لودھی اور پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق کا شکریہ ادا کیا ، میچ سے قبل مہمانوںکا کھلاڑیوںسے تعارف کروایا گیا ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عمرفاروق کے ساتھ کھلاڑیوں نے گروپ فوٹو زبھی بنوائے۔

وقت اشاعت : 18/09/2018 - 21:05:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :