پی سی بی انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ، بہاولپور نے حیدرآباد کو اننگز اور 39 رنز سے ہرا دیا، محمد جنید کی میچ میں 11 وکٹیں

منگل 18 ستمبر 2018 21:28

پی سی بی انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ، بہاولپور نے حیدرآباد کو اننگز اور 39 رنز سے ہرا دیا، محمد جنید کی میچ میں 11 وکٹیں
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہاولپور ریجن نے حیدرآباد ریجن کو تین روزہ میچ میں اننگز اور 39 رنز سے ہرا دیا، حیدرآباد کی ٹیم پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مجاہد علی 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد جنید نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے دونوں اننگز میں 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے تین روزہ میچ کے دوسرے روز حیدرآباد نے بہاولپور کی پہلی اننگز 240 رنز کے جواب میں 16 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 80 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا، خیام حسن 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد جنید نے 5 اور مزمل خان نے 3 وکٹیں لیں، فالو آن کے بعد حیدرآباد کی ٹیم دوسری اننگز کیلئے جب میدان میں اتری تو اس کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پہلی اننگز کی طرح مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مجاہد علی نے 45 رنز بنائے، جنید نے 6 اور مزمل نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 21:28:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :