دبئی کی وکٹ فاسٹ بالرز کی بجائے سپنرز کیلئے سازگار ہو گی، اس لئے قومی ٹیم میں مزید سپنرز کو شامل کرنا چاہئے، رمیز راجہ

منگل 18 ستمبر 2018 22:15

دبئی کی وکٹ فاسٹ بالرز کی بجائے سپنرز کیلئے سازگار ہو گی، اس لئے قومی ٹیم میں مزید سپنرز کو شامل کرنا چاہئے، رمیز راجہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر رمیز راجہ نے آج بدھ کو ایشیا کپ کے دوران ہونے والے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کی وکٹ فاسٹ بالرز کی بجائے سپنرز کیلئے سازگار ہو گی، اس لئے قومی ٹیم میں مزید سپنرز کو شامل کرنا چاہئے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مایہ ناز کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آج بدھ کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں فاسٹ بالرز کو کردار ادا کرتے ہوئے میچ کے آغاز میں ہی وکٹیں گرانا ہوں گی، انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹ سپنرز کیلئے سازگار ہو گی، اس لئے قومی ٹیم میں مزید سپنرز شامل کئے جائیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 22:15:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :