ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد بلے باز نزاکت نے بھارتی گیند بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے سر پر شکست کے بادل منڈلانے لگے
محمد علی منگل 18 ستمبر 2018 22:00
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد بلے باز نزاکت نے بھارتی گیند بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے سر پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کے سلسلے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ہانگ کانگ کو سپر 4 مرحلے میں پہنچنے کیلئے بھارت کیخلاف جاری میچ جیتان ضروری ہے۔ بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں شیکھر دھون کی شاندار سینچری کے باعث ہانگ کانگ کو 286 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ جبکہ جواب میں ہانگ کانگ کی اننگ جاری ہے۔
ایک روزہ کرکٹ کے اسٹیٹس سے محروم ہانگ کانگ نے حیران کن کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی گیند بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔ 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد بلے باز نزاکت نے بھارتی گیند بازوں کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے شاندار نصف سینچری بنا ڈالی۔ آخری اطلاعات تک ہانگ کانگ 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنا کسی وکٹ کے نقصان کے 19 اوورز میں 104 رنز بنا چکی ہے۔ ہانگ کانگ کو 31 اوورز میں مزید 182 رنز درکار ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 22:00:25
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر