نیوزی لینڈ کا خواتین فٹ بالرز کو مرد کھلاڑیوں کے برابر معاوضے دینے کا اعلان

بدھ 19 ستمبر 2018 13:35

نیوزی لینڈ کا خواتین فٹ بالرز کو مرد کھلاڑیوں کے برابر معاوضے دینے کا اعلان
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) نیوزی لینڈ فٹ بال باڈی نے خواتین فٹ بالرز کو مرد کھلاڑیوں کے مساوی معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے، اس طرح نیوزی لینڈ یہ اقدام اٹھانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ فٹ بال کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم نے خواتین اور مرد فٹ بال ٹیموں کے درمیان فرق کو ختم کر دیا ہے اور اب دونوں کو برابری کی سطح پر تمام تر سہولیات اور معاوضے دیئے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ فٹ بال کے چیف ایگزیکٹو اینڈی مارٹن نے کہا کہ بلاشبہ یہ ملکی فٹ بال کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے اور اس سے ہمیں ملک میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین فٹ بال کے فروغ میں مدد ملے گی۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 13:35:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :