پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونیکا انکشاف
مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4بجے شروع ہوگا
ذیشان مہتاب بدھ 19 ستمبر 2018 13:23
دبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیاءکپ میں آ ج شیڈول بڑے مقابلے کے لیے ٹکٹس بلیک میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایشیا کرکٹ کپ کا میلہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سجا ہے جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا ،افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔ایشین کرکٹ کونسل نے پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹیں آن لائن فروخت کے لیے پیش کی تھیں جو چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئی تھیں۔شائقین کے شدید دباﺅکی وجہ انتظامیہ نے مزید ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے لیکن وہ بھی کچھ ہی دیر میں بک ہو گئے تاہم اب بھی کرکٹ کے دیوانے اس مقابلے کے لیے ٹکس خریدنے کے لیے بے چین ہیں اور ذرائع کے مطابق ٹکٹیں حاصل کرنے کے لیے اصل قیمت سے دوگنا زیادہ پیسے دینے کے لیے بھی تیار ہیں ۔
یاد رہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم میچ بدھ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے اہم میچ کےلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ 19 ستمبر کو کھیلے جانے والا میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنی آب و تاب سے جاری ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین بدھ کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراﺅنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کیلئے بیتابی سے انتظار کر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس میچ سے قبل فروخت ہوچکے ہیں۔ پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ بدھ کو بھارت کےخلاف کھیلے گی۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی منیجر ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 13:23:06
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے