پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر کی سربراہی میں وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات،

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے 12 لاکھ روپے عطیہ دیا

بدھ ستمبر 16:25

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر کی سربراہی میں وفد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں 12 لاکھ روپے عطیہ کردیئے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں اور فٹ بال ٹیم کے وفد نے نائب صدر سردار نوید حیدر کی سربراہی میں وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بتایاکہ پاکستان کی فٹ بال ٹیم نے بنگلہ دیش میں منعقدہ سائوتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کپ 2018ء میں انعام جیتا ہے اور وہ یہ رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے 12 لاکھ روپے کاچیک دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ کے لئے چیف جسٹس کے حوالے کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس جذبے کو سراہا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/09/2018 - 16:25:05

Your Thoughts and Comments