ایشیاءکپ، پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا

ِدونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 ستمبر 2018 16:06

ایشیاءکپ، پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا
دبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) ایشیاءکپ2018ءکے گروپ اے میں پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے، میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور گراﺅنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کا امکان ظاہر کیا۔بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل ہوگی، اس وقت بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم ان کی غیر موجودگی میں روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے شکست دی تاہم ہانگ کانگ کی جانب سے پہلی وکٹ پر 174 رنز کی شراکت نے مخالف ٹیم پر شدید دباﺅڈالا۔ دونوں ٹیمیں 2006ءکے بعد پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آئیں گی ،اس سے قبل دونوں ٹیمیں 1984ءسے2000ءکے دورا ن شارجہ کے مقام پر کئی تاریخی میچز کھیل چکی ہیں ،دونو ں ٹیموں نے اب تک ایشیا ءکپ میں 12مرتبہ ایک دوسرے کا آمنا سامنا کر رکھا ہے اور5،5مرتبہ کامیابی اپنے نام کی ہے ۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 16:06:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :