ایشیاءکپ، پاکستانی اوپنرز مکمل طور پر ناکام

دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 ستمبر 2018 16:57

ایشیاءکپ، پاکستانی اوپنرز مکمل طور پر ناکام
دبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔دبئی انٹرنیشنل اٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کانگ کانگ کے خلاف ففٹی سکور کرنے والے امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن تیسرے ہی اوور میں امام الحق دو رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہو گئے،فخر زمان پر بغیر کوئی رن بنائے بھونیشور کمار کی دوسری وکٹ بنے ۔

میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور گراﺅنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کا امکان ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی۔

بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل ہوگی، اس وقت بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم ان کی غیر موجودگی میں روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے شکست دی تاہم ہانگ کانگ کی جانب سے پہلی وکٹ پر 174 رنز کی شراکت نے مخالف ٹیم پر شدید دباﺅڈالا۔ دونوں ٹیمیں 2006ءکے بعد پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آئیں گی ،اس سے قبل دونوں ٹیمیں 1984ءسے2000ءکے دورا ن شارجہ کے مقام پر کئی تاریخی میچز کھیل چکی ہیں ،دونو ں ٹیموں نے اب تک ایشیا ءکپ میں 12مرتبہ ایک دوسرے کا آمنا سامنا کر رکھا ہے اور5،5مرتبہ کامیابی اپنے نام کی ہے ۔

وقت اشاعت : 19/09/2018 - 16:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :