پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دعاگو ہوں، میری ٹیم بہت اچھی اور پرجوش ہے، اداکارہ میرا

بدھ 19 ستمبر 2018 18:28

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دعاگو ہوں، میری ٹیم بہت اچھی اور پرجوش ہے، اداکارہ میرا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ پر پاکستانی اداکارہ میرا نے بھی اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے لیے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروادیامیرا نے یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کی، جس میں انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، کھلاڑی فخر زمان اور محمد عامر کا خاص طور پر نام لیا۔

(جاری ہے)

میرا کا اس ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دعاگو ہوں، میری ٹیم بہت اچھی اور پرجوش ہے، تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میری نیک تمنائیں ہیں۔یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب اداکارہ میرا نے پاکستانی ٹیم کے لیے ایسا پیغام دیا ہو۔2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 چیمپین شپ کے دوران میرا نے اس وقت کے کپتان شاہد آفریدی کو بھی مشورہ دیا تھا کہ وہ حریف ٹیموں سے دبنے کے بجائے ان پر دبا ڈالنے کی کوشش کریں۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 18:28:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :