دورہ بنگلہ دیش اورآسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

بدھ 19 ستمبر 2018 18:42

دورہ بنگلہ دیش اورآسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پی سی بی نے دورہ بنگلہ دیش اورآسٹریلیا کیخلاف کرکٹ سیریزکیلئے 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا، سرجری کی وجہ سے ان فٹ ہونے والی بسمعہ معروف کی جگہ جویریہ ودود کو قیادت سونپ دی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ناہیدہ بی بی، عائشہ ظفر، منیبہ علی صدیق، سدرہ امین، عمائمہ سہیل ، ندا راشد، سدرہ نواز،ثناء میر، نشرہ سندھو،انعم امین، نتالیہ پرویز، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اورایمن انور شامل ہیں، ریزو پلیئرز میں کائنات امتیاز، ارم جاوید، فریحہ محمود،غلام فاطمہ اورصبا نذیرکورکھا گیا ہے،قومی ویمنزٹیم یکم سے 8 اکتوبرتک بنگلہ دیش کے شہرکھلنا میں میزبان ٹیم کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی، بعد ازاں پاکستان 18 سے 29 اکتوبر تک 3 ون ڈے اوراتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچزمیں آسٹریلوی ٹیم کی ملائیشیا میںمیزبانی کرے گا،ویمن ٹیم کی اراکین جیت کیلئے پرعزم ہیں ۔

وقت اشاعت : 19/09/2018 - 18:42:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :