سری سانتھ بگ باس میں بھی اپنے منفی رویے سے باز نہ آئے

سری سانتھ اپنے منفی رویے کی وجہ سے بگ باس کے گھر میں دیگر ساتھیوں سے جھگڑ پڑے

بدھ 19 ستمبر 2018 19:24

سری سانتھ بگ باس میں بھی اپنے منفی رویے سے باز نہ آئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سابق بھارتی کرکٹر سری سانتھ بگ باس سیزن 12 میں بھی اپنے منفی رویے سے باز نہ آئے۔بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا متنازع شو ’’بگ باس سیزن 12‘‘ طویل انتظار کے بعد شروع ہوگیا ہے جہاں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات جوڑیوں کی صورت میں شو کا حصہ بنے ہوئی ہیں، جن میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار سری سانتھ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گیم کے دوسرے ہی دن سری سانتھ اپنے منفی رویے کی وجہ سے بگ باس کے گھر میں دیگر ساتھیوں سے جھگڑ پڑے،انہیں گیم کے قانون کے مطابق ایک کام دیا گیا جس کے لئے انہیں کچھ بولنے کا کہا گیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ جو کام 2 دن میں نہیں ہوا تو وہ 5 منٹ میں کیسے ہوگا۔سری سانتھ نے اسی دوران شو میں شامل ایک لڑکی کے کردار پر تنقید کی جس پر لڑکی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری تربیت کے بارے میں چھوڑیں اور اپنے منفی رویے کی فکر کریں، جس پر سری سانتھ آگ بگولہ ہوگئے اور دیگر کھلاڑیوں کے لاکھ روکنے کے باوجود سری ساتھ شو چھوڑ کر چلے گئے۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 19:24:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :