قائداعظم کرکٹ ٹرافی، راولپنڈی نے پی ٹی وی کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا، توثیق کی میچ میں 9 وکٹیں

بدھ 19 ستمبر 2018 20:36

قائداعظم کرکٹ ٹرافی، راولپنڈی نے پی ٹی وی کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا، توثیق کی میچ میں 9 وکٹیں
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی تیسرے مرحلے کے میچ میں راولپنڈی نے پی ٹی وی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، پی ٹی وی کی ٹیم دوسری اننگز میں 320 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے راولپنڈی کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 45 رنز کا ہدف دیا جو راولپنڈی نے دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پورا کیا، توثیق شاہ نے میچ میں 9 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے چوتھے اور آخری روز پی ٹی وی کی ٹیم نے 215 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو عامر جمال 23 اور تیمور خان 16 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا، عامر 46 اور تیمور 49 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 320 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اسطرح راولپنڈی کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 45 رنز کا ہدف ملا جو اس نے دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ سرمد حمید 29 اور طیب ریاض 16 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 20:36:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :