انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، سٹوکس اور ہیلز چارج کے باوجود شامل،

اولی سٹون کی پہلی بار طلبی، کیورن برادران بھی جگہ بنانے میں کامیاب

بدھ 19 ستمبر 2018 20:36

انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، سٹوکس اور ہیلز چارج کے باوجود شامل،
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) انگلینڈ نے آئندہ ماہ شیڈول دورہ سری لنکا کیلئے 16 رکنی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا، بین سٹوکس اور ایلکس ہیلز چارج کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، ای سی بی نے گزشتہ برس برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث ہونے پر دونوں کھلاڑیوں پر کھیل کو تنازع کا شکار بنانے کا چارج عائد کیا تھا، واروکشائر فاسٹ بائولر اولی سٹون پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، کیورن برادران کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، امکان ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ میچ کھیلنے کا موقع ملے گا، اگر ایسا ہوا تو یہ 19 برسوں بعد پہلا موقع ہو گا کہ انگلینڈ کی طرف سے دو بھائیوں کو ایک ساتھ میچ کھیلنے کا موقع ملا ہو، آخری بار 1999ء میں ایڈم اور بین ہولیوک نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے، واحد ٹی ٹونٹی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان ایوان مورگن، معین علی، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، ثام کیورن، ٹام کیورن، لیام ڈاسن، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوروٹ، جیسن روئے، بین سٹوکس، اولی سٹون، کرس ووکس اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے، لیام پلنکٹ شادی کی وجہ سے ابتدائی تین میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 20:36:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :