ْالزاری جوزف دورہ بھارت سے باہر،فاسٹ بائولر شیرمان لیوس پہلی بار ویسٹ انڈین سکواڈ میں طلب

بدھ 19 ستمبر 2018 21:20

ْالزاری جوزف دورہ بھارت سے باہر،فاسٹ بائولر شیرمان لیوس پہلی بار ویسٹ انڈین سکواڈ میں طلب
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ویسٹ انڈیز نے آئندہ ماہ شیڈول دورہ بھارت کیلئے ان کیپڈ فاسٹ بائولر شیرمان لیوس کو ٹیم میں طلب کر لیا، انہیں الزاری جوزف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جوزف جو کہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں تا حال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے وہ دورہ بھارت کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے جوزف کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ ابھی انہیں مکمل فٹ ہونے میں مزید وقت لگے گا اسلئے وہ بھارت کے خلاف سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ فاسٹ بائولر شیرمان لیوس کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 21:20:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :