بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں عبرت ناک شکست دے دی

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 163 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 19 ستمبر 2018 22:39

بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں عبرت ناک شکست دے دی
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں عبرت ناک شکست دے دی، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 163 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ اے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو عبرت ناک شکست دے دی ہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ناکام ثابت ہوا۔ شعیب ملک اور بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم کا کوئی دوسرا بلے باز متاثر کن کارگردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں محض 162 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 47 جبکہ شعیب ملک نے 43 رنز کی اننگ کھیلی۔

جواب میں بھارت نے بنا کسی دباو کے 163 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 52 رنز جبکہ شیکھر دھون 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کیخلاف فتح کے بعد بھارت گروپ اے میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ اب پاکستان سپر 4 مرحلے کے سلسلے میں اپنا اگلا میچ جمعے کے روز افغانستان کیخلاف کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 22:39:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :