ایشیا کپ ‘بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

بھارت نے 29 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرلیا

بدھ 19 ستمبر 2018 23:23

ایشیا کپ ‘بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوگئی اور 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی، قومی ٹیم 44ویں اوور میں 162 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں بھارت مطلوبہ ہدف باآسانی 2 وکٹ کے نقصان پر 29 اوورز میں پورا کرلیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا اور دونوں نے 86 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی ، اس دوران کپتان روہت شرما 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔کپتان کے آٹ ہونے کے بعد شیکھر دھون نے اننگز کا آگے بڑھانا شروع کیا لیکن 104 رنز کے مجموعی اسکور پر وہ فہیم اشرف کا شکار بن گئے، دھون 46 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

امباٹی رائیڈو اور دنیش کارتک نے تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، دونوں بلے باز 31، 31 رنز پر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخرزمان نے کیا تاہم اوپنرز پر اعتماد آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور صرف 3 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، امام الحق صرف 2 رنز جب کہ فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوگئے۔

شعیب ملک اور بابر اعظم کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی تاہم بابر اعظم غلط شارٹ کھیلتے ہوئے بولڈ ہوگئے، وہ 47 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ توقعات کے برخلاف صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان کے آٹ ہوتے ہی شعیب ملک بھی 43 رنز پر رن آئوٹ ہوگئے۔ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر نے بھی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آصف علی بھی صرف چند ہی گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، وہ 9 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ آل رانڈر شاداب خان کی اننگز بھی 8 رنز تک محدود رہی۔

آل رانڈر فہیم اشرف نے محمد عامر کے ساتھ ملکر ساتویں وکٹ کے لیے 37 قیمتی رنز جوڑے مگر فہیم اشرف جسپرٹ بمرا کا شکار بن گئے، وہ 21 رنز ہی بناسکے جب کہ حسن علی تیسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے، محمد عامر آخر تک مزاحمت کرتے رہے اور 18 رنز پر ناٹ آٹ رہے۔بھارت کی جانب سے بھنویشور کمار اور کیدار جادیو نے 3،3 جب کہ جسپرٹ بمرا نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بھارت کے آل رانڈر ہارڈک پانڈیا میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث انہیں گرانڈ سے باہر جانا پڑ۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں دونوں ٹیمیں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 23:23:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :