شمالی اور جنوبی کوریا کا 2032ء میں شیڈول اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلئے مشترکہ بڈ جمع کرانے پر اتفاق

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:16

شمالی اور جنوبی کوریا کا 2032ء میں شیڈول اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلئے مشترکہ بڈ جمع کرانے پر اتفاق
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) شمالی اور جنوبی کوریا نے 2032ء میں شیڈول اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلئے مشترکہ بڈ جمع کرانے پر اتفاق کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے صدور نے پیانگ یانگ میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

طویل عرصے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور دونوں ممالک بڑے ایونٹس میں مشترکہ ٹیمیں میدان میں اتارتے ہیں، اگست میں منعقدہ ایشین گیمز میں بھی شمالی اور جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر ایک طلائی تمغہ جیتا تھا۔

اس کے علاوہ رواں برس منعقدہ سرمائی اولمپکس گیمز میں بھی دونوں ممالک کے ایتھلیٹس نے ایک جھنڈے تلے مارچ پاسٹ کیا تھا اور آئس ہاکی ایونٹ میں مشترکہ ٹیم اتری تھی۔ شمالی اور جنوبی کوریا سے قبل بھارت، آسٹریلیا، چین اور انڈونیشیا بھی میگا گیمز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/09/2018 - 14:16:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :