نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،ْنذیر سومرو

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:17

نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،ْنذیر سومرو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہے ہیں، نوجوانوں کو فزیکل ہیلتھ مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،یہ بات ایشین ایئرو بکس کے سربراہ نذیر احمد سومرو نے جم انٹرنیشنل میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایشین ایئرو بکس کی کھلاڑی ثناء نذیر نے یوم دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

ہیلتھ مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹگریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سکندر بلوچ نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ تمباکو نوشی اور منشیات کو ترک کریں اور خود کو معاشرہ کا اہم حصہ بناتے ہوئے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے کاشف منصور، یاسین رئوف، عدیل احمد،ذیشان سلیمی، فواد اعوان، ثناء نذیر اور دیگر میں انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 20/09/2018 - 14:17:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :