زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ڈائریکٹر اسپورٹس کی خدمات پر یوم دفاع پاکستان حسن کارکردگی اسپورٹس ایوارڈ

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:36

زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ڈائریکٹر اسپورٹس کی خدمات پر یوم دفاع پاکستان حسن کارکردگی اسپورٹس ایوارڈ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کھیلوں کی خدمات پر زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ کی خدمات کے اعتراف میں یوم دفاع پاکستان حسن کارکردگی اسپورٹس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست خالد جمیل شمسی نے کھیلوں کی ایک تقریب میں انوار حسین خانزادہ کو ایوارڈ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر PSWA کے سیکریٹری غلام محمد خان، سندھ فٹ سال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اطہر علی خانزادہ، انٹرنیشنل باسکٹ بال پلیئر عبدالناصر، محمد یعقوب، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین اور دیگر موجود تھے۔ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست خالد جمیل شمسی نے اس موقع پر کہاکہ ہماری ایسوسی ایشن کھیلوں کی خدمات پر شخصیات کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھ کر ہم صوبہ سندھ اور ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے۔
وقت اشاعت : 20/09/2018 - 18:36:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :