واورینکا، کلیزن، گوئیڈو پیلا اور باٹسٹا ایگٹ سینٹ پیٹرز برگ اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:54

واورینکا، کلیزن، گوئیڈو پیلا اور باٹسٹا ایگٹ سینٹ پیٹرز برگ اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
سینٹ پیٹرزبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) سٹین واورینکا، مارٹن کلیزن، گوئیڈو پیلا اور باٹسٹا ایگٹ سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

روس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں سوئس کھلاڑی واورینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی کیرن خچانووف کو زبردست مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6، (12-10) اور 7-6،(7-1) سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سلواکین کھلاڑی مارٹن کلیزن بھی پری کوارٹر فائنل آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے اٹالین کھلاڑی فابیو فوگنینی کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دی، ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا نے بیلاروس کے ایواشکا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ نے اٹلی کے لیوکا وانی کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

وقت اشاعت : 20/09/2018 - 18:54:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :