فرسٹ کلاس بھارتی سپنر شہباز ندیم نے لسٹ اے کرکٹ میں بہترین بائولنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،

ندیم نے 10 رنز کے عوض 8 وکٹیں لیکر 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:54

فرسٹ کلاس بھارتی سپنر شہباز ندیم نے لسٹ اے کرکٹ میں بہترین بائولنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،
چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) بھارت کے فرسٹ کلاس سپنر شہباز ندیم نے لسٹ اے کرکٹ میں بہترین بائولنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے وجے ہزارے ٹرافی میں جھارکھنڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے راجستھان کے خلاف میچ میں غیرمعمولی بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 10 رنز کے عوض 8 وکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا، ان کی تاریخی بائولنگ میں شاندار ہیٹرک بھی شامل تھی، ندیم نے لسٹ اے کرکٹ میں بہترین بائولنگ کا 21 سالہ پرانا عالمی ریکارڈ توڑا ہے، 1997-98ء سیزن میں بھارت کے ہی فرسٹ کلاس کرکٹر راہول سنگھوی نے 15 رنز دے کر 8 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کی تھی۔
وقت اشاعت : 20/09/2018 - 18:54:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :