عمر اکمل ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود تنازعات سے باز نہ آسکے

کرکٹر عثمان صلاح الدین نے قائداعظم ٹرافی کے دوران میچ ریفری عزیز الرحمان سے عمر اکمل کی شکایت درج کروادی

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:30

عمر اکمل ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود تنازعات سے باز نہ آسکے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل تنازعات کے باعث ٹیم سے تو باہر ہو گئے مگر نئے جھگڑے کرنے سے باز نہیں آئے اور اب ایک اور پاکستانی کرکٹر نے ان کیخلاف جھگڑے کی شکایت درج کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ر پورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر عثمان صلاح الدین نے قائداعظم ٹرافی کے دوران میچ ریفری عزیز الرحمان کیخلاف شکایت درج کروائی کہ عمر اکمل نے انہیں گیند مارا اور حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) ٹیم کے دیگر فیلڈرز کو بھی ایسا ہی کرنے کا کہا۔

عثمان صلاح الدین نے میچ ریفری کو بتایا کہ فیلڈرز میچ کے دوران دانستہ طور پر انہیں گیند مارتے رہے جبکہ عمر اکمل مسلسل سلیجنگ کرتے رہے۔ واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی کے پول اے کے ایک میچ کے دوران بائولرعثمان صلاح الدین نے گیند پھینکنے پر ایک بائولرز کو بلا بھی دکھایا جس پر میچ ریفری نے دونوں کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی کیا۔
وقت اشاعت : 20/09/2018 - 20:30:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :